ممبئی 31 اگست (یو این آئی) عالمی معیشت کی بحالی اور مقامی سطح پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے جی ڈی پی کے اعداد و شمار مستحکم رہنے کی امید سے حوصلہ پاکر سرمایہ کاروں کی ہمہ جہت خریداری کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ رواں مالی سال بلندیوں تک پہنچ کر ایک بار پھر نیا ریکارڈ بنایا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا
انڈیکس سینسیکس پہلی بار 57 ہزار پوائنٹس کو عبور کرتے ہوئے 662.63 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57552.39 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 17 ہزار پوائنٹس سے اوپر پہلی بار 201.15 پوائنٹس کی تیزی سے 17132.20 پر پہنچ گیا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کے حصص میں ہمہ جہت خریداری ہوئی ۔