ممبئی، 26 مئی (یو این آئی) آئی ٹی، ٹیک، بینکاری اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں زبردست خریداری کی بدولت گھریلو شیئر بازاروں میں آج تیزي کا رجحان حاوی رہا اور سنسیکس ڈھائی مہینے کے بعد 51000 پوائنٹس سے بھی اوپر بند
ہوا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 379.99 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 51017.52 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو 10 مارچ کے بعد اس کی بلند ترین سطح ہے۔
منگل کے روز اس میں 0.03 فیصد کی معمولی گراوٹ درج ہوئی تھی۔