ممبئی، 9 مارچ (یواین آئی ) عالمی سطح پر رہی تیزی کا اثر گھریلو سطح پر بھی نظر آیا ، منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں سینسیکس 584 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 51000 پوائنٹس پر اور نفٹی 142 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15،000 پوائنٹس کو عبور کر گیا ۔
بی ایس ای کا سنیکس اس اچھال کے بعد 51،025.48
پوائنٹس پر بند ہوا ، وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 15،098.40 پوائنٹس پہنچ گیا۔
بڑی کمپنوں میں یہاں خرید اری ہوئی وہیں درمیانے درجے اور چھوٹی کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے سبب بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.66 فیصد کم ہو کر 20،512.22 پوائنٹس پر اور سمال کیپ 0.41 فیصد کی گروٹ کے ساتھ 20،981.64 پوائنٹس پر رہا ۔