ممبئی،7 مئی ( یو این آئی) چہاررخی خریداری کے درمیان جمعہ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں مسلسل تیسرے روز بھی تیزی رہی اور بی ایس ای کا سنیکس ایک ہفتہ کے بعد 49 ہزار کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد ایک بار پھر بند
ہوا۔
سینسیکس 256.71 پوائنٹس یا 0.52 فیصد اضافے سے 49،206.47 پوائنٹس پر بند ہوا ، اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 98.35 پوائنٹس یا 0.67 فیصد اضافے سے 14،823.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ان دونوں انڈیکس میں 29 اپریل کے بعد سے یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔