ممبئی، 28 جنوری (یو این آئی) عام بجٹ سے پہلے گھریلو شیئربازار میں آج مسلسل پانچویں دن انحطاط درج کیا گیا اور بی ایس ای کا 30 شیئر والے سینسری انڈیکس سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی ایک فیصد سے زیادہ کم ہو
گئے۔
زیادہ تر بڑی کمپنیوں میں فروخت سے سنسیکس 535.57 پوائنٹس یعنی 1.13 فیصد کم ہو کر 46874.36 پوائنٹس پر بند ہوا جو 23 دسمبر 2020 کے بعد کی نچلی سطح ہے۔
نفٹی 149.95 پوائنس یعنی 1.07 فیصد کی کمی کے ساتھ 13,817.55 پوائنٹس پر رہا جو 28 دسمبر 2020 کے بعد کی نچلی سطح ہے۔