مینی، 11 مئی (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر 2 بڑی کمپنیوں میں تیزی کے باوجود بنیادی ڈھانچے کی بڑی کمپنی ایل ٹی کے ساتھ ریلائنس اور بہتا اسٹیل سمیت آٹھ کمپنیاں آج دباؤ کا شکار رہی، جس کی وجہ سے پانچ فیصد تک کی گراوٹ کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ گر گئی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا
حساس انڈیکس سینسیکس 35.68 پوائنٹس گر کر 61904.52 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکینج ( این ایس ای) نفتی 10. 18 پوائنٹس گر کر 18297
پوائنٹس پر آگیا۔ اس کے ساتھ ہی بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے بر عکس در میانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈکیپ 0.36 فیصد بڑھ کر 26,286.35 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.68 فیصد بڑھ کر 29,641.57 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔