ممبئی، 28 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح سے ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر تیل اور گیس، بینکنگ اور توانائی جیسی کمپنیوں میں خریداری کی بنیاد پر آج اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہوا اور اس دوران سینسیکس اور نفٹی میں 0.40 فیصد اضافہ درج کیا
گیا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 231.29 پوائنٹس بڑھ کر 57593.49 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 69 پوائنٹس بڑھ کر 17222 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بڑی کمپنیوں میں خریداری مضبوط رہی، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں گراوٹ درج کی گئی۔