ممبئی، 22 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر ملنے والے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی، گھریلو سطح پر توانائی، تیل و گیس، آئی ٹی، ٹیک اور بینکنگ جیسے گروپوں میں زبردست خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی، جس سے سینسیکس 1.22 فیصد اور نفٹی1.16 فیصد کا اضافہ درج کرنے میں کامیاب رہے۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 696.81 پوائنٹس بڑھ کر 57989.30 پوائنٹس کی سطح پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی
197.90 پوائنٹس کے اضافے سے 17315.50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری سست رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ صرف 0.17 فیصد بڑھ کر 23701.38 پوائنٹس کی سطح پر اورا سمال کیپ 0.15 فیصد بڑھ کر 27852.64 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کی کل 3513 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 1780 سرخ نشان میں رہیں اور 1629 سبز نشان میں پہنچ سکیں۔ 104 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئي۔