ممبئی، 23 جون (یو این آئی) ایشیائی بازاروں سے زبردست حمایت حاصل کرتے ہوئے مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی وجہ سے آج سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 443.19 پوائنٹس کی چھلانگ لگا
کر52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر52265.72 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 143.35 پوائنٹس بڑھ کر 15556.65 پر آگیا۔
بی ایس ای کی چھوٹی اوردرمیانی کمپنیوں میں بڑی کمپنیوں کے مقابلے خریداری کا زورزیادہ رہنے سے شیئربازار کوتقویت ملی ہے۔