ممبئی، 27 اپریل (یو این آئی) ایشیائی بازاروں میں تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر آئی ٹی ، ٹیک، ٹیلی کام اور رئیلٹی سمیت 17 گروپوں میں خریداری کے سبب آج دونوں پہینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفسٹی میں نصف فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا30 حصص کا
حساس انڈیکس سینسیکس 348.80 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد چھلانگ لگا کر 60649.38 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفسی 101.45 پوائنٹس یعنی 0.57 فیصد چھلانگ لگا کر 17915.05 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.52 فیصد بڑھ کر 20. 25,159 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.62 فیصد بڑھ کر 28,654.98 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔