ممبئی، 29 اپریل (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں میں مسلسل تیزی کے باوجود مقامی سطح پر ایس بی آئی، ماروتی، ریلائنس، این ٹی پی سی سمیت 22 بڑی کمپنیوں میںہوئی فروخت کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی گر کر بند ہوئے۔
بی ایس ای کا تیس حصص
کا حساس انڈیکس سینسیکس 460.19 پوائنٹس گر کر 57,060.87 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 142.50 پوائنٹس گر کر 17,102.55 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای مڈ کیپ 0.81 فیصد گر کر 24,418.04 پوائنٹس اورا سمال کیپ 0.58 فیصد گر کر 28,611.92 پوائنٹس پر آگیا۔