ممبئی، 5 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح سے ملنے والے کمزور اشاروں کا اثر گھریلو سطح پربھی پڑا اور اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی مندی رہی جس کی وجہ سے سنسیکس 0.87 فیصد اور نفٹی میں 0.95 فیصد کی کمی ریکارڈ کی
گئی۔
بڑی کمپنیوں کے ساتھ ہی درمیانے درجے کی اور چھوٹی کمپنیوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا جس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.89 فیصد کم ہوکر 20،587.80 پوائنٹس پر بند ہوا اور اسمال کیپ 1.50 فیصد کمی سے 21،301.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔