ممبئی، 16 اگست (یو این آئی) چین کے کمزور اقتصادی اعداد و شمار کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر آئی ٹی، یوٹیلیٹیز، پاور اور رئیلٹی سمیت تیرہ گروپوں میں خریداری کی بدولت آج سینسیکس اور نفسی میں تیزی
برقرار رہی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 137.50 پوائنٹس بڑھ کر 65,539.42 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایچینج ( این ایس ای) کا نفسی 30.45 پوائنٹس بڑھ کر 19,465.00 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی۔