ممبئی، 23ستمبر (یو این آئی) غیرملکی بازاروں کی تیزی کے درمیان مقامی سطح پر ریلٹی، بینکنگ، توانائی، فائنانس اور کیپیٹل گڈس سمیت تقریباً تمام گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی بدولت جمعرات کو گھریلو شیئر بازار ہر وقت کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے میں کامیاب رہا اور اس دوران سنسیکس 60 ہزاری اور نفٹی 18ہزاری ہونے کے بے تاب نظر آئے بی ایس ای کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 958.03پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 59,885.36پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 276.30پوائنٹ کی اچھال لیکر 17822.95پوائنٹ پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں
میں بھی خریداری کا زور رہا۔ اس دورا بی ایس ای کا مڈکیپ 323.16پوائنٹ کی تیزی کے ساتھ 25,489.70پوائنٹ اور اسمال کیپ 252.82پوائنٹ چڑھ کر 28,108.92پوائنٹ پر رہا۔
شروعاتی کاروبار میں سنسیکس 430.85پوائنٹ کی تیزی لیکر 59,358.18پوائنٹ پر کھلا لیکن معمولی فروخت سے تھوڑی دیر بعد ہی 59,243.15پوائنٹ کی نچلی سطح پر آگیا۔ اس کے بعد مسلسل ہوتی خریداری سے یہ 59,957.25پوائنٹ کی اب تک ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں گزشتہ دن کے 58,977.33پوائنٹ کے مقابلے 1.63فیصد چڑھ کر 59,885.90پوائنٹ کی اونچی سطح پر بھی رہا۔ آخر میں گزشتہ سیشن کے 17,546.65پوائنٹ کے مقابلہ میں 1.57پوائنٹ بڑھ کر 17,822.95پوائنٹ پر رہا۔