ممبئی، 30 مئی (یو این آئی) عالمی مارکیٹ کے مثبت رجحان کے زیر اثر مقامی سطح پر آئی ٹی سی ، آئی سی آئی سی آئی بینک، این ٹی پی سی اور ماروتی سمیت 18 گروپوں میں ہونے والی خریداری کی بدولت آج دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفسٹی میں تیزی کا سلسلہ جاری
رہا۔
بی ایس ای کا30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 122.75 پوائنٹس بڑھ کر 62969.13 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایچینج ( این ایس ای) کانفٹی 35.20 پوائنٹس کے اضافے سے 18633.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.16 فیصد بڑھ کر 26954.63 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.22 فیصد چڑھ کر 30319.37 پوائنٹس پر رہا۔