ممبئی، 03 ستمبر(یواین آئی) اتارچڑھاؤ بھرے کاروبار میں بینکنگ، فائینانس، دھات اور انرجی کے شعبے کی کمپنیوں میں فروخت سے بی ایس ای سنسیکس آج 95 پوائنٹس کم ہونے کے ساتھ 39 ہزار پوائنٹس سے بھی نیچے اتر گیا۔
نیشنل
اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی معمولی گراوٓٹ میں رہا۔
آخری وقت میں فروخت تیز ہونے سے سینسیکس 95.09 پوائنٹس یعنی 0.24 فیصد کے نقصان سے 38,990.94 پوائنٹس پر اور نفٹی 7.55 پوائنٹس یعنی 0.07 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 11,527.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔