ممبئی، 8اکتوبر (یو این آئی) غیرملکی بازاروں کی تیزی کے ساتھ مقامی سطح پر ریزرو بینک کے پالیسی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہونے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی خریداری کی بدولت آج سینسیکس 60ہزار پوائنٹ کو پار کر گیا اور نفٹی بھی 18ہزاری ہونے کے قریب رہا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں
والا انڈیکس سینسیکس 381.23پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر 60ہزار پوائنٹ کے پار 60,059.06پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 104.85پوائنٹ اچھل کر 18ہزار پوائنٹ کے قریب 17895.20پوائنٹ پر رہا۔
اس دوران مڈکیپ 0.15فیصد بڑھ کر 25,837.34پوائنٹ اور اسمال کیپ 0.83فیصد کی تیزی کے ساتھ 29,329.99پوائنٹ پر رہا۔