ممبئی، 18مئی (یو این آئی) کووڈ19کے نئے معاملات میں جاری گراوٹ سے گھریلو شیئر بازاروں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن زوردار خریداری نظر آئی اور بی ایس ای کا سینسیکس پچاس ہزار پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسنچج کا نفٹی پندرہ ہزار پوائنٹ کے پار بند ہوا بازار میں شروع سے ہی تیزی رہی۔ سینسیکس 612.60پوائنٹ یعنی 1.24فیصد چڑھ کر 50,193.33پوائنٹ پر پہنچ گیا جو اس کی 16مارچ کے بعد کی اونچی سطح
ہے۔ اس ہفتہ دو دن میں یہ 1500پوائنٹ سے زیادہ کی چھلانگ لگا چکا ہے۔
چوطرفہ خریداری سے نفٹی بھی 184.95پوائنٹ یعنی 1.24فیصد کی سبقت کے ساتھ 15,108.10پوائنٹ پر بند ہوا۔ یہ اس کی بھی دس مارچ کے بعد اونچی سطح ہے۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے زیادہ اعتماد دکھایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.87فیصد بڑھ کر 21,232.21پوائنٹ پر اسمال کپ 1.28فیصد کی سبقت کے ساتھ 22,847.90پوائنٹ پر رہا۔