ممبئی، 24 جون (یو این آئی) عالمی بازاروں سے ملے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر آئی ٹی اور ٹیک گروپ کی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت شیئربازار گراوٹ سے ابھرتے ہوئے آج رفتار پکڑنے میں کامیاب رہا۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 393.92 چڑھ کر 52699 پوائنٹس پر پہنچ گیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج
(این ایس ای) کا نفٹی 103.50 پوائنٹس بڑھ کر 15790.45 پوائنٹس پر تھا۔
ملک کی سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی ریلائنس انڈسٹری کی سالانہ عام اجلاس میں اس کے چیئرمین مکیش امبانی کی جانب سے کمپنی کے اہم کاروبار پیٹرو کیمیکل کے حوالے سے بڑا اعلان نہ کرنے کی وجہ سے آج اس کے شیئر میں سب سے زیادہ گراوٹ ہوئی جس سے شیئر بازار کی تیزی کو کچھ بریک لگا۔