ممبئی، 17 ستمبر (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں سے موصول منفی اشاروں کے درمیان ریئلٹی، دھات، بینکنگ وغیرہ شعبے میں ہوئی زبردست فروخت کے دباؤ میں جمعرات کو بی ایس ای کا 30 شیئر والے سینسری انڈیکس سینسیکس323 پوائنٹس کم ہو کر 38,979.85 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا
نفٹی 85.30 پوائنٹس کم ہو کر 11,519.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔
امریکی فیڈرل ریزرو بینک کے اجلاس کے نتیجے کے اعلان سے پوری دنیا کے شیئر بازاروں میں مایوسی نظر آئی اور گھریلو شیئر بازار بھی اس مایوسی سے ابھر نہیں پائے۔
سنسیکس آج کم ہو کر 39,120.64 پوائنٹس پر کھلا۔