ممبئی، 22 اکتوبر(یو این آئی) عالمی بازاروں سے موصول منفی اشاروں کے درمیان بینکنگ شعبے میں ہوئی فروخت کے دباؤ میں گھریلو شیئر بازار نے جمعرات کو مسلسل چار دن کی سبقت کھو دی اور بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 148.82 پوائنٹس کم ہو کر 40,558.49 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج
کا نفٹی 41.20 پوائنٹس کم ہو کر 11.896.45 پر بند ہوا۔
سنسیکس کی شروعات آج کمزور رہی اور یہ گراوٹ میں 40,531.31 پوائنٹس پر کھلا۔
کاروبار کے دوران 40,721.57 پوائنٹس دن کی اعلیٰ سطح اور 40,309.05 پوائنٹس دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا یہ گذشتہ روز کے مقابلے 0.37 فیصد کمزور ہو کر 40,558.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔