ممبئی ،30 مارچ (یواین آئی)ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔
19) سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار کے پار پہنچنے سے اقتصادی سرگرمیوں پر بھاری دباؤ بڑھنے کے اندیشوں کی وجہ سے پیر کے روز مسلسل دوسرے دن بازار حصص میں گراوٹ درج کی گئی جس سے بی ایس ای کا سینسیکس 1375 اور
نفٹی 371پوائنٹ نیچے آگیا اور سرمایہ کاروں کے 2اعشاریہ 85لاکھ کروڑ روپئے ڈوب گئے ۔
بی ایس ای کا 30شیئروں پر مشتمل سینسیکس 1375اعشاریہ 27پوائنٹ گرکر 28440اعشاریہ 32پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای )کا نفٹی 370اعشاریہ 90پوائنٹ پھسل کر 8281اعشاریہ 10پوائنٹ پر آگیا۔