the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی، 29اکتوبر (یو این آئی) بیشتر ایشیا بازاروں ملے کمزور اشاروں کے درمیان بڑی کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج سے حوصلہ شکن سرمایہ کاروں نے جمعرات کو مسلسل دوسرے دن فروخت جاری رکھی جس سے گھریلو شیئربازار آج بھی لال نشان میں بندہوا بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سینسیکس آج 172,61پوائنٹ گرکر 39,749.85پوائنٹ پر اورنیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 58.80پوائنٹ گرکر 11,670.80پوائنٹ پر بند ہوا۔
مارکٹ تجزیہ کاروں نے بتایا کہ لارسن اینڈ ٹربو(ایل اینڈ ٹی) نے بدھ کو اپنے سہ ماہی نتائج جاری کئے، جس کے مطابق رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں اس کا سنگل خالص فائدہ 45فیصد کم ہوگیا۔ ایل اینڈ ٹی آج سینسیکس اور



نفٹی کی سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والی کمپنی رہی۔ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی کے آج جاری سہ ماہی نتائج کے مطابق اس کا سنگل خالص فائدہ رواں مالی برس کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ برس کے مقابلہ میں ایک فیصد کم ہوکر 1,358.6کروڑ روپے سے 1,371.6کروڑ روپے رہا جس سے اس کے شیئروں کی قیمت میں بھی کمی درج کی گئی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج کے علاوہ بازار پر عالمی منظرنامہ کا بھی اثر رہا۔ امریکہ کے صدارتی انتخابات اور کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر فرانس اور جرمنی میں پھر سے لگائے گئے لاک ڈاون سے سرمایہ کاروں کا رجحان خطرے سے پر سرمایہ کاری میں کم رہا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.