نئی دہلی، 6 اگست (یو این آئی) مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کوویڈ 19 کے پیش نظر صحت سے متعلق ساختیاتی تیاری اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے لئے 22 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں کو 890.32 کروڑ روپئے کی دوسری قسط جاری کردی ہے جمعرات کو مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 مارچ کو کورونا انفیکشن کے علاج اور صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے 15،000 کروڑ روپئے مختص کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پیکیج کی 3000 کروڑ
روپے کی پہلی قسط اپریل میں جاری کی گئی تھی اور اب 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کردی گئی ہے۔
اس پیکیج میں چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ ، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ، راجستھان ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، گوا ، گجرات ، کرناٹک ، کیرالہ ، پنجاب ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو ، اروناچل پردیش ، آسام ، میگھالیہ ، منی پور ، میزورم شامل ہیں۔ ناگالینڈ اور سکم کے لئے۔ یہ ریاستیں کارونا کے فعال مریضوں کی تعداد کی بنیاد پر مالی پیکیج تقسیم کریں گی۔