ممبئی، 27 مئی (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر اجناس ، توانائی، تیل اور گیس اور بجلی سمیت دس گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن کمی آئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس
انڈیکس سینسیکس 19.89 پوائنٹس گرکر 75,390.50 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفسی 24.55 پوائنٹس گر کر 22,932.55 پوائنٹس پر آگیا۔ وہیں بی ایس ای مڈ کیپ 0.63 فیصد چھلانگ لگا کر 43,793.64 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ اسمال کیپ 0.09 فیصد گر کر 47,954.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔