بنگلور، 24 مارچ (یو این آئی) ملک کی جنگی طیارہ بنانے والی اہم کمپنی ہندوستان ایئرونوٹِکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) نے پورے ملک میں واقع مینوفیکچرر یونٹس اور دفاتر کو منگل کے روز سے 31 مارچ تک بند کر دیا ہے۔
کمپنی نے یہ فیصلہ کورونا
وائرس (کووِڈ-19) کی روک تھام کے لیے کرناٹک حکومت کی جانب سے کیے گئے احتیاطی اقدامات اور ہدایات کے مد نظر کیا۔
ایچ اے ایل نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں کمپنی کے واقع مینوفیکچرر یونٹس اور دفاتر 24 مارچ سے 31 مارچ تک بند رہیں گے۔