: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/13مارچ(ایجنسی) اگر آپ نے ابھی تک اپنے بینک اکاؤنٹ اور موبائل سم سے آدھار لنک نہیں کرایا ہے تو یہ خبر آپ کو راحت دے گی. حکومت کی فلاحی اسکیموں سے آدھار لنک کرنے کے معاملے میں منگل کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی. سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مرکزی
حکومت سے کہا کہ جب تک بینک اکاؤنٹ اور موبائل سم کو آدھار سے منسلک کرنے کے معاملے کی سماعت عدالت میں چل رہی ہے اس وقت تک آدھار منسلک کرنے کی ڈیڈ لائن کو بڑھانا چاہئے. سپریم کورٹ نے مختلف منصوبوں کو آدھار سے جوڑنے کی 31 مارچ کی آخری تاریخ کو آئین بینچ کا فیصلہ آنے تک بڑھا دیا ہے.