the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 10 اگست (یو این آئی)پبلک سیکٹرکا اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) عالمی سطح کےٹاپ بینکوں کے زمرے میں 53 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔
وزیر خزانہ پیوش گوئل نے جمعہ کو لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ ایس بی آئی کی اطلاع کے مطابق انٹرنیشنل فینانشيل افیٔرس پبلی كیشن کی طرف سےشائع"دی بینکر" کے جولائی ایڈیشن میں یہ معلومات دی گئی ہے۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">انہوں نے کہا کہ ایس بی آئی کے ساتھ اس کے معاون اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد، اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ، اسٹیٹ بینک آف جے پور اینڈ بیكانیر وغیرہ کو اس کے ساتھ ضم کیا گیا جس کے بعد بینک میں 6950 شاخوں کا الحاق ہو گیا۔انضمام کے دوران کسی معاون بینک کے کسی بھی ملازم کو ہٹایا نہیں گیا۔

اس انضمام کے بعد اس سال 31 مارچ تک ایس بی آئی کی کل 22 ہزار 414 شاخیں ہو گئی ہیں جن میں ایک لاکھ 56 ہزار 964 ملازمین اور ایک لاکھ سات ہزار 77 افسران شامل ہیں۔انضمام سے پہلے ایس بی آئی کی کل شاخ 17 ہزار 170، کل ملازم ایک لاکھ 28 ہزار 526 اور کل افسر 81 ہزار 41 تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.