ممبئی، 23 مئی (یو این آئی) ملک کے سب سے بڑے قرض دہندہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے یونو ایپ پر ریئل ٹائم ایکسپریس کریڈٹ (اسی وقت قرض لینے کی سہولت) کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اس میں اہل صارفین بغیر کسی کاغذی کارروائی کے 35 لاکھ
روپے تک کا ذاتی قرض حاصل کر سکیں گے۔
ایس بی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ صارفین اب یونو کے ذریعے اپنے گھروں میں آرام سے ریئل ٹائم ایکسپریس کریڈٹ (آرٹی ایکس سی) کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو صد فیصد کاغذی کارروائی کے بغیر اور ڈیجیٹل ہونے جارہا ہے۔