the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سعودی/1اپریل(ایجنسی) امریکا کی کریڈٹ کی درجہ بندی کرنے والی ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس کے مطابق 2018ء میں سعودی عرب کی آرامکو دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی تھی اور اس نے شرح منافع میں تین بڑی کمپنیوں ایپل ، سام سنگ اور شیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آرامکو نے 2018ء میں 111 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی خالص آمدن حاصل کی تھی اور اس کے خالص منافع کی رقم ایپل ، گوگل اور ایکسن موبائل تینوں کے مجموعی منافع کے برابر رہی تھی ۔

دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والی اس کمپنی نے پہلی مرتبہ اپنے ڈالر بانڈ کے اجراء سے قبل بنکوں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ایک بنک کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق یہ ڈالر بانڈ تین سے تیس سال کے لیے جاری کیے جائیں گے۔



18px; text-align: start;">آرامکو ڈالر بانڈ سے حاصل ہونے والی رقم سے دنیا کی چوتھی بڑی پیٹرو کیمیکل کمپنی سابک کے حصص خرید کرے گی۔آرامکو نے گذشتہ ہفتے ہی سابک کے 69 ارب 10 کروڑ ڈالرز مالیت کے حصص خرید کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی وزیر تیل کا کہنا ہے کہ آرامکو کے 10 ارب ڈالر مالیت کے بانڈ جاری کیے جائیں گے۔آرامکو کے ان بانڈز کے اجراء سے قبل موڈیز نے اس کی کریڈٹ ریٹنگ اے 1 اور فیچ نے اے پلس قرار دی ہے۔ آرامکو سعودی عرب کی سرکاری ملکیتی کمپنی ہے ،اس لیے اس کی ریٹنگ بھی سعودی عرب کے برابر ہے۔ 

آرامکو سابک کے حصص کی خرید اری کے لیے نصف رقم سودے کے حتمی طور پر طے ہونے کے وقت ادا کرے گی اور باقی رقم آیندہ دو سال کے دوران میں حاصل ہونے والے منافع سے ادا کی جائے گی۔آرامکو کی انتظامیہ اسی ہفتے بانڈ کے بین الاقوامی سرمایہ کار خریداروں سے مذاکرات شروع کرنے والی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.