نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) جیو پلیٹ فارم کی دو ذیلی کمپنیوں نے راجدھانی میں جاری انڈیا ڈرون فیسٹیول میں اپنی تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
دونوں کمپنیاں 27-28
مئی کو دہلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہونے والے فیسٹیول میں حصہ لے رہی ہیں۔
انڈیا ڈرون فیسٹیول کا اہتمام وزارت شہری ہوا بازی اور ڈرون فیڈریشن آف انڈیا نے کیا ہے۔