نئی دہلی ، 09 دسمبر (یو این آئی) وزارت خزانہ میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری سنجے ملہوترا کو ریزرو بینک آف انڈیا (آربی آئی) کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر ملہوتر امسٹر شکتی کانت داس کی جگہ لیں گے مسٹر ملہوترا کی تقرری کے بعد اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ مسٹر داس کو سروس میں توسیع نہیں ملی ہے راجستھان کیڈر کے 1990 سال کے انڈین ایڈ منسٹر یٹو سروس (آئی اے ایس) افسر ملہوترا کو 11 دسمبر 2024 سے تین سال کے لیے مقرر
کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مسلسل 11 ویں بار پالیسی شرحوں کو کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جس میں عام لوگوں کو خاص طور پر گھر ، کار اور ذاتی قرض لینے والوں کو کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ وزیر خزانہ نرملا سیتار من اور کامرس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشنز نے کئی مواقع پر شرح سود کو کم کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز بھی اس سلسلے میں آربی آئی کے گورنر سے اپیل کر چکی ہے۔