چارلسٹن (امریکہ)، 11 اپریل (یو این آئی) تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی ان کی پارٹنر لوسی ہارڈیکا نے خواتین کے ڈبلز فائنل میں سلووینیا کی اینڈریجا کلیپیک اور پولینڈ کی میگدا لائنیٹ سے ہارنے کے بعد رنرز اپ کے طور پر اپنی ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن مہم ختم
کی۔
ثانیہ-لوسی کی جوڑی اتوار کو یہاں فائنل میں آندریجا-مگدا کی جوڑی سے تین سیٹوں میں 2-6، 6-4، 7-10 سے ہارگئی۔
ثانیہ-لوسی نے اس سے قبل سیمی فائنل میں ژانگ شوائی اور کیرولین ڈولہائیڈ کی ٹاپ سیڈ جوڑی کو 6-2، 4-6، 10-8 سے ہرایا، جبکہ کوارٹر فائنل میں الیکسا گواراچی-جیسکا پیگولا کی تیسری سیڈ جوڑی کو شکست دی۔