ممبئی، 24 مارچ (یو این آئی) دنیا کی متعدد اہم کرنسیوں میں اتار چڑھاؤ اور گھریلو شیئر بازار میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے بین بینکاری کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے روز روپیہ 12 پیسے کی کمی سے 72.55 روپے فی ڈالر کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ
کی قیمت 6 پیسے کی کمی سے 72.43 روپے ہوگئی تھی روپیہ آج کے کاروبار میں ڈالر کے مقابلہ میں 09 پیسے کی کمی سے کھلا اور سیشن کے دوران یہ 72.51 کی اونچائی اور 72.69 روپے فی ڈالر کی نچلی سطح کے درمیان رہا۔
آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 پیسے کمزور ہوکر 72.55 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔