ممبئی، 28 اگست (یو این آئی) دنیا کی دیگر اہم کرنسیز کے مقابلے ڈالر میں زبردست گراوٹ سے انٹربینکنگ کرنسی بازار میں روپیہ جمعہ کے روز 42 پیسے مضبوطی کے ساتھ تقریباً چھ ماہ کی اعلیٰ سطح پر
پہنچ گیا اور کاروبار ختم ہونے تک ایک ڈالر 73.40 روپیے کا فروخت ہوا۔
ہندوستانی کرنسی تین دن میں 93 پیسے مضبوط ہو چکی ہے۔
گذشتہ روز جمعرات کو یہ 48 پیسے مضبوط ہو کر 73.82 روپیے فی ڈالر تھی۔