ممبئی، 04 جنوری (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے نئے سال میں شرح سود میں کمی شروع کرنے کے امکان کی وجہ سے دنیا کی بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے کمزور ہونے کی وجہ سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ سات پیسے بڑھ کر 83.24 روپے
فی ڈالر پر پہنچ گیا۔
اس کے پچھلے کاروباری دن روپیہ 83.31 روپے فی ڈالر رہا تھا۔
روپیہ ابتدائی کاروبار میں 83.31 فی ڈالر پر فلیٹ کھلا اور سیشن کے دوران درآمد کنندگان اور بینکرز کی جانب سے خریداری کے دباؤ میں گر کر 83.33 فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا۔