نئی دہلی/15مئی(ایجنسی) کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نائج میں بی جے پی اکثریت کی راہ پر گامزن ہے ۔ ان رحجانات اور نتائج کے پیش نظر ہندوستانی کرنسی میں بھی زور دار ریکوری ہوئی ہے۔ روپیہ ابتدائی گراوٹ کے بعد 30 پیسے مضبوط ہوگیا ہے۔ ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کی شاندار کارکردگی کے پیش نظر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کا پھر سے ہندوستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
خیال رہے کہ منگل کی صبح ہندوستانی کرنسی کی شروعات کمزور ہوئی تھی ۔ ایک امریکہ ڈالر کے مقابلہ روپے 15 مہینے کی نچلی سطح پر پہنچ گیا تھا ۔ تاہم کرناٹک انتخابات میں جیسے جیسے بی جے پی کی اچھی کارکردگی سامنے آتی گئی تو روپے کی قدر میں ریکوری دیکھنے کو ملی ۔