ممبئی،3اکتوبر(ایجنسی)ہندستانی کرنسی آج پہلی بار ڈالر کے مقابلہ ریکارڈ گراوٹ کے ساتھ 37روپئے سے نیچے چلی گئی ۔
بین بینکنگ کرنسی بازار میں پیر کےروز 72اعشاریہ 91روپئے فی ڈالر پربندہونے والا روپیہ بدھ کو 35پیسے گرکر
73اعشاریہ 26روپئے فی ڈالر پر کھلا۔یہ پہلی بار ہے جب یہ 73روپئے فی ڈالر کی سطح سے نیچے گراہے ۔کاروبار کے ددران اس کی قدر میں مزید گراوٹ درج کی گئی اوریہ 73اعشاریہ 41روپئے فی ڈالر تک نیچے آگیا۔تادم تحریر یہ 73روپئے فی ڈالر رہا۔گھریلو شیئربازار میں گراوٹ کے ساتھ ہی بین الاقوامی بازارمیں خام تیل کے 85ڈالر فی بیرل کی سطح پار کرجانے سے روپئے پر دباؤہے ۔