ممبئی، 16 نومبر (یو این آئی) درآمد کنندگان اور بینکروں کی فروخت کی وجہ سے انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپیہ آج نو پیسے بڑھ کر 74.37 روپے فی ڈالر ہوگیا۔
گذشتہ کاروباری دن روپیہ پانچ پیسے کم ہوکر 74.46 فی ڈالر پر تھا۔
ابتدائی تجارت میں روپیہ تین
پیسے کمزور ہوکر 74.49 روپے فی ڈالر پر کھلا اور فروخت کے زور پر 74.28 روپے فی ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ خرید کے دباؤ میں یہ 74.53 روپے فی ڈالر کی کم ترین سطح پر آگیا۔بالآخر یہ گذشتہ روز کے 74.46 روپے فی ڈالر کے مقابلے میں نو پیسے مضبوط ہو کر 74.37 روپے فی ڈالر ہو گیا۔