ممبئی، 10 مارچ (یو این آئي) دنیا کی اہم کرنسیوں کے کمزور ہونے اور گھریلو شیئر بازار میں مسلسل تیسرے دن کی تیزی کی وجہ سے بدھ کے روز بین بینکاری کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دو پیسے کے اضافے سے 72.91 روپے فی ڈالر کی سطح پر رہا گزشتہ سیشن میں روپیہ
کچھ مضبوط ہوکر 72.93 روپے فی ڈالر کی سطح پر رہا تھا۔
آج کاروبار کے آغاز میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں پانچ پیسے کمزور ہو کر فی ڈالر 72.98 روپے کی سطح پر کھلا۔
سیشن کے دوران یہ بلند ترین سطح 72.89 روپے اور کمترین سطح 73.10 روپے فی ڈالر کے درمیان رہا۔