: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 10 مارچ (یو این آئي) دنیا کی اہم کرنسیوں کے کمزور ہونے اور گھریلو شیئر بازار میں مسلسل تیسرے دن کی تیزی کی وجہ سے بدھ کے روز بین بینکاری کرنسی مارکیٹ میں روپیہ دو پیسے کے اضافے سے 72.91 روپے فی ڈالر کی سطح پر رہا گزشتہ سیشن میں روپیہ کچھ مضبوط ہوکر 72.93 روپے فی ڈالر کی سطح پر رہا
تھا۔ آج کاروبار کے آغاز میں روپیہ ڈالر کے مقابلے میں پانچ پیسے کمزور ہو کر فی ڈالر 72.98 روپے کی سطح پر کھلا۔ سیشن کے دوران یہ بلند ترین سطح 72.89 روپے اور کمترین سطح 73.10 روپے فی ڈالر کے درمیان رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں دو پیسے کی مضبوطی کے ساتھ فی ڈالر 72.91 روپے کی سطح پر بند ہوا۔