ممبئی، 18 جون (یو این آئي) گھریلو سطح پر شیئر بازار میں تیزی اور عالمی سطح پر دنیا کی بڑی کرنسیوں کے بالمقابل ڈالر کی قیمت میں کمی کے درمیان آج انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں ہندوستانی روپیہ ایک پیسے کی مضبوطی کے ساتھ ڈالر کے مقابلے 76.15 روپے پر آگیا۔
گزشتہ
روز روپیہ کی قیمت 76.16 روپے فی ڈالر تھی۔
آج روپیہ معمولی کم ہوکر 76.17 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا اور یہ کاروبار کے دوران 76.19 روپے فی ڈالر کی نچلی سطح اور 76.08 فی ڈالر کی سب سے اونچی سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں، روپیہ ایک پیسے کے اضافے کے ساتھ 76.15 روپے فی ڈالر پر آگیا۔