ممبئی، 26 اپریل (ایجنسی) دنیا کی دیگر اہم کرنسیوں کے باسکٹ میں ڈالر کے کمزور پڑنے سے بین بینکاری کرنسی مارکیٹ میں روپیہ منگل کے روز مسلسل دوسرے دن برتری درج کرتا ہوا 46
پیسے مضبوط ہوکر 69.56 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا۔
ہندوستانی کرنسی گزشتہ دن 23 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 70.02 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ روپے میں آج شروع ہی سے تیزی رہی۔