ممبئی، 29 مارچ (یو این آئی) دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی قدر کمزور پڑنے کے ساتھ ہی مہینے کے آخر میں اب ڈیلرز اور بینکوں کی جانب سے ڈالر کی فروخت اور شیئر بازار کی تیزی سے ملی حمایت کی بدولت آج
انٹربینکنگ کرنسی مارکیٹ میں روپے 43 پیسے چھلانگ لگا کر 75.73 روپے فی ڈالر پر پہنچ گیا۔
پچھلے سیشن میں روپیہ 76.16 روپے فی ڈالر پر تھا۔
روپیہ آج 19 پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 75.97 روپے فی ڈالر پر کھلا۔