ممبئی، 22 اکتوبر (یو این آئی) بینکوں اور برآمدکاروں (ایکسپورٹر) کی ڈالر فروخت بڑھنے سے جمعرات کو انٹر بینکنگ کرنسی بازار میں روپیہ چار پیسے مضبوط ہو کر 73.54 روپیے فی ڈالر پر پہنچ گیا گذشتہ روز روپیہ نو پیسے
کمزور ہو کر 73.58 روپیے فی ڈالر پر تھا روپیہ آج شیئر بازار کے گراوٹ میں کھلنے سے پورے کاروبار کے دوران دباؤ میں رہا۔
یہ 19 پیسے کمزور ہو کر 73.77 روپیے فی ڈالر پر کھلا۔
بعد ازاں یہ 73.78 روپیے فی ڈالرتک کمزور ہوا۔