ممبئی، 25 جنوری (یو این آئی)روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کےمضبوط ہونے سے انٹربینک کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ مسلسل دوسرے دن
گرتے ہوئے 18 پیسے گر کر 74.78 فی ڈالر رہ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن، روپیہ 17 پیسے کی کمی سے 74.60 روپے فی ڈالر پر تھا۔
گزشتہ مسلسل دو دنوں میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 35 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔