: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی،6ستمبر(ایجنسی)دنیا بھر کی دیگر اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے ٹوٹنے کے باوجود عالمی تجارتی جنگ کے خدشات کے دباؤ میں ہندوستانی کرنسی جمعرات کو مسلسل ساتویں دن گراوٹ میں رہتے ہوئے پہلی بار 72روپے فی ڈالر کی نچلی سطح کےپار پہنچی۔ ہندوستانی کرنسی میں بدھ کو 21پیسے کی گراوٹ میں 71.78روپے فی ڈالر پر رہی
تھی۔گزشتہ چھ دنوں میں ہندوستانی کرنسی 168پیسے کمزور ہوئی ہے۔ گھرولو شیئر بازار میں رہی تیزی کے دم پر روپے کی شروعات 11پیسے تیزی کے ساتھ 71.67روپے فی ڈالڑ سے ہوئی۔دوپہر میں یہ گرکر پہلی بار 72روپے فی ڈالر کے اعدادوشمار کے نیچے 71.12روپے فی ڈالر کی اب تک کی سب نچلی سطح پر آگئی۔ کارباریوں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین ٹیرف کے سلسلے مین جاری جنگ سے ہندوستانی کرنسی پر دباؤبنا ہوا ہے۔