ممبئی، 9 اکتوبر (یو این آئی) دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر پر دباؤ پڑنے اور گھریلو سطح پر شیئربازاروں میں جاری تیزی کی وجہ سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ آٹھ پیسے کے اضافے کے ساتھ 73.16 روپے فی ڈالر
کی سطح پر آگیا۔
گزشتہ روز ہندوستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے 9 پیسے اضافے کے ساتھ 73.24 روپے فی ڈالر کی سطح پر رہا تھا۔
روپیہ آج کے کاروبار کے آغاز میں تین پیسے مضبوط ہوکر 73.21 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا۔