ممبئی، 26فروری (یو این آئی)عالمی اسبا ب سے گھریلو شیئر بازار کے گرجانے کے درمیان جمعہ کو انٹربینکنگ کرنسی مارکٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے تقریباً 62پیسے گرکر 73.03روپے فی ڈالر پر رہا جبکہ جمعرات کو آٹھ پیسے کی
کمی کے ساتھ 72.43روپے فی ڈالر پر رہا تھا۔
شیئر بازار میں گراوٹ کی وجہ سے گھریلو کرنسی ڈالر اور دیگر غیرملکی کرنسیوں کے مقابلہ کمزور رہی۔ اس دوران یہ72.90فی ڈالر کی نچلی اور 73.06روپے فی ڈالر کی اونچی سطح کے درمیان رہی۔