: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 24 ستمبر (یواین آئی) گھریلو سطح پر شیئر بازار میں زبردست گراوٹ اور دنیا کے دیگراہم کرنسیوں کے باسکیٹ میں ڈالر کی مضبوطی کے دباؤ کی وجہ سے انٹربینکنگ بازار میں جمعرات کو ہندوستانی کرنسی 32 پیسے کم ہوکر 73.90 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی گزشتہ تجارتی دن ہندوستانی کرنسی ایک پیسے کی برتری کے ساتھ 73.57 روپے فی ڈالر پر بند
ہوا تھا۔ شیئر بازار کی کمزور ابتدا کا اثر روپے پر آج شروع سے ہی رہا۔ یہ 25 پیسے کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 73.82 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ 73.96 روپے فی ڈالر کے دن کے نچلی سطح اور 73.75 روپے فی ڈالرکے دن کے سب سے اعلی ترین سطح کے درمیان رہا۔ آخر میں یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 32 پیسے کی کمی کے ساتھ 73.90 فی ڈالر پر بند ہوا۔